اہل بیت نیوز ایجنسی ابنا کی رپورٹ کے مطابق،ایران کے مرکزی فوجی ہیڈکوارٹر قرارگاہ خاتم الانبیاء نے خبردار کیا ہے کہ ایران کے خلاف کسی بھی قسم کا بحری محاصرہ خطے میں جنگ کو وسعت دینے کے مترادف ہوگا۔
جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ امریکہ گزشتہ تین روز سے ایران کے ساحلی اور علاقائی پانیوں میں ایرانی تجارتی جہازوں اور تیل بردار بحری جہازوں کو دھمکانے اور غیرقانونی بحری محاصرے کی کوششوں میں مصروف ہے، جس سے خطے میں کشیدگی میں اضافہ ہو رہا ہے۔
بیان میں زور دیا گیا کہ ایران کی مسلح افواج پہلے بھی ثابت کر چکی ہیں کہ وہ ملکی سلامتی کے خلاف کسی بھی خطرے یا امریکی فوج کی اشتعال انگیز کارروائی کو بلاجواب نہیں چھوڑیں گی۔
قرارگاہ خاتم الانبیاء نے واضح کیا کہ اگر امریکہ نے اپنی موجودہ پالیسی جاری رکھی تو ایران اس کا مناسب اور فیصلہ کن جواب دینے کا حق محفوظ رکھتا ہے۔
آپ کا تبصرہ